حج 2027 کے لیے نیا بینکاری نظام متعارف، 16 بینکوں کی جگہ صرف ایک بینک سے درخواستیں وصول ہوں گی

04:33 PM, 4 Aug, 2026

اسلام آباد: حج سکیم 2027 کے لیے درخواستوں اور ادائیگیوں کے طریقہ کار میں بڑی انتظامی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت سرکاری اور نجی حج سکیم کے عازمین اب صرف ایک بینک کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ حج درخواستوں کی وصولی اور حج اخراجات جمع کرانے کی سہولت حبیب بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ عازمین حج حبیب بینک کی ملک بھر میں موجود برانچز کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل بینکاری نظام سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نئے طریقہ کار کے تحت درخواستوں کی پروسیسنگ اور ادائیگیوں کے نظام کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد عازمین حج کے لیے سہولت میں اضافہ اور انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے۔

حج سکیم 2027 سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مزیدخبریں