پاکستان ویمن ٹیم کی آخری ٹی20 میں فتح، سری لنکا نے سیریز 2-1 سے جیت لی

03:29 PM, 4 Aug, 2026

دمبولا: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، تاہم میزبان ٹیم نے تین میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

آخری ٹی20 میچ میں سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عائشہ ظفر نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے، جبکہ شوال ذوالفقار نے 21، منیبہ علی نے 19، سائرہ جبین نے 12 اور اُمِ ہانی نے 8 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے دو ٹی20 مقابلوں میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی تھی، جس کے باعث میزبان ٹیم نے سیریز اپنے نام کی۔

مزیدخبریں