طالبان مخالف گروپوں کی سرگرمیاں تیز، فاریاب میں نئے محاذ کے قیام کا اعلان

03:25 PM, 4 Aug, 2026

کابل: افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت کے پھیلاؤ کے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ صوبہ فاریاب میں گل محمد پہلوان کی قیادت میں نئے گروپ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ لبریشن فرنٹ نے طالبان کے خلاف کارروائیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے جلد تنظیمی ڈھانچے کے اعلان کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے قندھار سے طالبان کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تجزیہ کار عبداللہ جان صابر کے مطابق طالبان کی پالیسیوں، انسانی حقوق کے معاملات اور خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کے باعث عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں