مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے: طلال چودھری

12:45 PM, 4 Aug, 2026

اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کشمیری عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا، جبکہ پاکستان کا ہر علاقہ پنجاب جیسی ترقی چاہتا ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکست کو برداشت کرنا چاہیے، لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے۔

وزیر مملکت کی زیرِ صدارت پونچھ ڈویژن کے انتخابی عمل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں تیسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے حکمتِ عملی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں