داتا گنج بخشؒ کے عرس کی اختتامی تقریبات، دربار پر عقیدت مندوں کا رش

11:58 AM, 4 Aug, 2026

لاہور: عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں عرس مبارک کی اختتامی تقریبات جاری ہیں۔ آخری روز بھی ملک کے مختلف علاقوں سے آئے زائرین کی بڑی تعداد دربار پر موجود ہے اور عقیدت و احترام کے ساتھ حاضری دے رہی ہے۔

مزار پر چادریں چڑھانے، فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ زائرین کے لیے لنگر اور سبیلوں کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں