آزاد کشمیر کے حلقہ LA-27 اور LA-28 میں ووٹنگ جاری

09:50 AM, 4 Aug, 2026

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-27 اور LA-28 میں آج پولنگ جاری ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت انتخابی مقابلہ جاری ہے۔

انتخابی عمل کے پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ (ن) نے 45 میں سے 23 نشستیں جیت کر قانون ساز اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اب تمام نظریں مظفرآباد کے ان دونوں حلقوں پر مرکوز ہیں، جہاں کے نتائج انتخابی عمل کے آخری مرحلے کی سیاسی اہمیت کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں