لاہور: مارول سٹوڈیوز کے سربراہ کیون فائیگی نے کہا ہے کہ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا اپنی حالیہ فلمی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصے کے لیے آرام کریں گے۔
کیون فائیگی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں اداکاروں کے مستقبل کے منصوبے موجود ہیں، تاہم مسلسل کام اور عالمی تشہیری سرگرمیوں کے بعد انہیں ایک وقفے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سکون کا وقت گزار سکیں۔
ٹام ہالینڈ اور زینڈایا گزشتہ کئی ماہ سے "سپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے" کے علاوہ کرسٹوفر نولان کی فلم "دی اوڈیسی" کی تشہیر میں بھی مصروف رہے ہیں۔ دونوں اداکار اس فلم میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
ٹام ہالینڈ اور زینڈایا 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم "سپائیڈر مین: ہوم کمنگ" کے بعد سے مارول کی سپائیڈر مین سیریز کا اہم حصہ ہیں، جبکہ جیکب بیٹالون بھی اس فرنچائز میں ان کے ساتھ نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
آنے والی فلم "سپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے" کی کہانی "سپائیڈر مین: نو وے ہوم" کے بعد کے دور پر مبنی ہے، جہاں پیٹر پارکر کو ایک نئی صورتحال اور خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ دنیا کے بیشتر لوگ اسے بھول چکے ہیں۔