حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی

09:15 AM, 4 Aug, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں