اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو واپڈا کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا۔ یہ تقرری وفاقی کابینہ کی منظوری سے عمل میں لائی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ محمد سعید اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے واپڈا کے جاری منصوبوں اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی تھے۔