اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان فون پر گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

02:36 PM, 4 Aug, 2025

اسلام آباد :  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور اہم امور پر بات چیت کی۔ دونوں نے کہا کہ باہمی رابطے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس پر اتفاق کیا گیا۔

یہ رابطہ 29 جولائی کو بھی ہوا تھا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزیدخبریں