ان کا خون ہماری ریاست کی بنیاد ہے، مریم نواز کا پولیس شہداء کو خراج تحسین

11:45 AM, 4 Aug, 2025

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر کہا ہے کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں ہماری ریاست کی مضبوط بنیاد ہیں اور ہم انہیں کبھی نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے ان بہادر پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنے خون سے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا۔ مریم نواز نے کہا کہ کئی ماں باپ نے اپنے بیٹے، کئی بیویاں اپنے شوہر اور کئی بچے اپنے والد کھو دیے تاکہ ہم سب محفوظ رہ سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ شہداء ہماری حفاظت کی ضمانت ہیں، جنہوں نے گولی کے سامنے ڈٹ کر ملک کی حفاظت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ صرف باتوں میں نہیں بلکہ عملی طور پر بھی کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ شہداء کے خوابوں کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزیدخبریں