نیویارک : اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں روزانہ تقریباً 28 فلسطینی بچوں کی جانیں جا رہی ہیں اور اب تک 18 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ خوراک اور دواؤں کی شدید کمی نے لاکھوں لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو امدادی سامان فضائی راستے بھیجا جا رہا ہے، وہ زمین پر گرنے کے بعد انتشار، لوٹ مار اور حادثات کا سبب بن رہا ہے، جس سے امداد کا مقصد پورا نہیں ہو پا رہا۔
دوسری جانب، پاکستان نے فلسطین کے لیے 100 ٹن امدادی سامان بھیجا ہے، جس میں خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ یہ سامان خاص پرواز کے ذریعے اردن پہنچایا جائے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ فلسطینیوں کو اشیائے ضروریہ بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچائی جائیں۔