اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات دو مراحل میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ایم سی کیو ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان ہوگا۔
آن لائن درخواستوں کے لیے نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ درخواستیں 11 اگست سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ ایم سی کیو ٹیسٹ 9 نومبر 2025 بروز اتوار منعقد کیا جائے گا۔
یہ اعلان امیدواروں کو امتحان کی تیاری کے لیے کافی وقت اور سہولت فراہم کرے گا۔