پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار کی سطح عبور کر گیا

10:14 AM, 4 Aug, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد پار کی۔ انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 142,174 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری دن بھی اسٹاک مارکیٹ نے عمدہ پرفارمنس دکھائی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 141,034 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدخبریں