اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 26 سال مکمل

04:34 PM, 4 Aug, 2025

لاہور : پاکستان کے عظیم گلوکار اخلاق احمد کو ہم سے بچھڑے 26 سال ہو گئے، مگر ان کی آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ اخلاق احمد نے 10 جنوری 1946 کو دہلی میں جنم لیا اور اپنے کیریئر کا آغاز 1960 میں سٹیج گلوکاری سے کیا۔ 1974 میں فلم ’’چاہت‘‘ کا گانا گانے کے بعد وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

اخلاق احمد نے اس وقت شوبز کی دنیا میں قدم رکھا جب فلمی گلوکاروں کے لیے جگہ بنانا بڑا چیلنج تھا، لیکن انہوں نے اپنی سریلی آواز اور محنت سے اپنی الگ پہچان بنائی۔ ان کا گانا ’’بندش‘‘ نے انہیں ایک نئے مقام پر پہنچایا اور وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پلے بیک سنگر بن گئے۔

اخلاق احمد نے اپنے کیریئر میں 86 فلموں کے لیے 177 نغمے گائے، اور ان کی آخری گائیکی فلم ’’نکاح‘‘ میں سنی گئی۔ ان کی آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور ان کی گائیکی کو سات بار نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ اخلاق احمد 4 اگست 1999 کو کینسر کی وجہ سے ہم سے رخصت ہو گئے، لیکن ان کی آواز ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں