پنجاب میں یوم شہداء پولیس کی تقریبات، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

09:40 AM, 4 Aug, 2025

لاہور : آج پنجاب بھر میں یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں، اور سینئر پولیس افسران نے شہداء کی جرات و بہادری کو سراہا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، یوم شہداء پولیس ہر سال 4 اگست کو منایا جاتا ہے تاکہ پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو یاد کیا جا سکے۔ اس دن مختلف شہروں میں پولیس افسران، شہداء کے اہل خانہ اور شہریوں نے مل کر شمعیں روشن کیں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس جرات، بہادری اور وفا کی مثال ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ یوم شہداء پولیس ایک عہد کی تجدید کا دن ہے اور زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں۔

مزیدخبریں