صدر ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹوں کا "فائنل الٹی میٹم"

08:53 PM, 4 Apr, 2026

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک لرزہ خیز بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس سمجھوتے کے لیے اب محض 48 گھنٹے کا وقت بچا ہے۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایران کو نئے عالمی معاہدے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے دی گئی 10 روزہ مہلت اب اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا  صرف دو دن باقی ہیں، یا تو معاہدہ کر لیں یا پھر اس قیامت کے لیے تیار ہو جائیں جو ہم ڈھانے والے ہیں۔
امریکی صدر نے جنگی جنون میں شدت لاتے ہوئے ایران کے اہم اقتصادی اور دفاعی اثاثوں کو نشانہ بنانے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، اگر 48 گھنٹوں میں پیش رفت نہ ہوئی تو     ایران کے تمام بڑے پاور پلانٹس (بجلی گھر) کو تباہ کر دیا جائے گا۔    ملک کے اسٹریٹجک پلوں اور مواصلاتی رابطوں کو فضائی حملوں سے اڑا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ ایران کو جدید دور سے نکال کر "پتھروں کے دور" میں دھکیل سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جنگ بندی صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحال کرے اور امریکی شرائط پر نیا معاہدہ کرے۔

مزیدخبریں