"ایرانی وزیر خارجہ کا 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ: اسلام آباد میں ثالثی کے لیے گرین سگنل دے دیا

04:18 PM, 4 Apr, 2026


تہران / اسلام آباد :ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عالمی سفارتی محاذ پر ہلچل مچا دی ہے۔ اپنے تازہ ترین بیان میں انہوں نے اواضح کیا ہے کہ ایران نے اسلام آباد میں ثالثی مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا اور وہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آفیشل ایکس 

اکاؤنٹ پر اردو میں "پاکستان زندہ باد" لکھ کر دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور پاکستان کی سفارتی اہمیت کا اعتراف کیا۔


 عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا میں ایران کا مؤقف غلط پیش کیا جا رہا ہے، ایران امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کی کوششوں کا شکر گزار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مسلط کردہ غیر قانونی جنگ کے حتمی خاتمے کے لیے دیرپا امن کی شرائط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
 ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں بیٹھ کر مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو کلیدی سمجھتا ہے۔

مزیدخبریں