واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جارحانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پر سخت ترین دھمکیوں کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ اب بات چیت کا وقت ختم ہو رہا ہے اور ایران کو بقا کے لیے فوری طور پر امریکی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں ایران کو خبردار کرتے ہوئے درج ذیل دھمکیاں دیں ۔ اگر ایران نے فوری معاہدہ نہ کیا تو اس کے تمام بڑے بجلی کے گھر اور پانی کے منصوبے تباہ کر دیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے تہران کو متنبہ کیا کہ امریکی عسکری کارروائی ایران کو "پتھر کے دور" میں واپس دھکیل دے گی جہاں سب کچھ مٹ جائے گا۔صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ باآسانی اس اہم بحری گزرگاہ کو کھول کر وہاں سے تیل حاصل کر سکتا ہے اور بھاری دولت کما سکتا ہے۔
امریکی صدر نے حیران کن طور پر یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جنگی طیاروں کی تباہی ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میدانِ جنگ کے نقصانات اپنی جگہ، لیکن سفارتی حل کا دروازہ ابھی کھلا ہے۔تاہم، انہوں نے لاپتہ امریکی عملے کے حوالے سے تہران کو خبردار کرتے ہوئے کہا "اگر ہمارے لاپتہ عملے کے رکن کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا گیا، تو میں ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ امریکہ اس کا کیا انجام کرے گا، لیکن وہ ردعمل انتہائی ہولناک ہوگا۔
"معاہدہ کرو یا مٹنے کیلئے تیار ہو جاؤ": صدر ٹرمپ کا ایران کو حتمی الٹی میٹم، آبنائے ہرمز سے دولت کمانے کا اعلان
09:56 AM, 4 Apr, 2026