کیچ: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

10:36 PM, 4 Apr, 2025

 راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

 یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان میں امن و استحکام کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں