ایف آئی اے کی بڑی کارروائی:یورپ بھجوانے والے 3 انسانی سمگلر گرفتار

03:38 PM, 4 Apr, 2025

 گوجرانوالہ: ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے سمندر کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان ایجنٹس میں ریڈ بک کا انتہائی مطلوب ملزم محمد عمران بھی شامل ہے۔ دیگر گرفتار ملزمان میں محمد تنویر اور غلام غوث شامل ہیں، جنہیں گوجرانوالہ اور گجرات سے پکڑا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق، محمد عمران نے شہریوں کو سپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ محمد تنویر اور غلام غوث نے ترکی اور یونان بھجوانے کے لیے بھی شہریوں سے بھاری رقمیں وصول کیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے ان کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں ہے۔

مزیدخبریں