کراچی: پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور کہا کہ وہ اپنی زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ دنیا کے سامنے پیش کرتی ہیں جبکہ باقی 70 فیصد زندگی وہ اپنی ذاتی اور نجی دائرے میں رکھتی ہیں۔ ایمن خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی شیئر کرتی ہیں، وہ صرف خوشگوار اور غیر ذاتی لمحات ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں ان کے الفاظ کا انتخاب بہت محتاط ہو گیا ہے، کیونکہ ماضی میں وہ بغیر سوچے سمجھے کچھ کہہ دیتی تھیں جو بعض اوقات دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتا تھا۔