لندن: لندن کے میئر صادق خان نے پولیسنگ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے 1.16 بلین پاؤنڈز کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، جس سے 935 نیبرہڈ پولیس افسران کے عہدے خطرے سے بچ گئے ہیں۔ یہ فنڈنگ پولیس کے اہم شعبوں جیسے فرانزک اور کتوں کے سپورٹ یونٹس میں کی جانے والی کٹوتیوں کو بھی کم کرنے کے لیے مختص کی جائے گی۔
صادق خان نے اپنے دورِ حکومت میں سٹی ہال کی طرف سے میٹ پولیس کو ملنے والی امداد کو دوگنا کرنے کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فنڈنگ پولیس افسران، عملہ اور ضروری ساز و سامان پر خرچ کی جائے گی تاکہ پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی میں مزید مؤثر ہو سکے۔