مراد علی شاہ کی حکومت کو کینالز منصوبہ روکنے کی تنبیہ

03:17 PM, 4 Apr, 2025

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے فوری طور پر کینالز منصوبہ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حمایت کے بغیر وفاقی حکومت کا چلنا ممکن نہیں، اور اگر کینالز کی تعمیر جاری رکھی گئی تو وہ حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور اس منصوبے کے خلاف اپنی مضبوط مخالفت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں