ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

01:34 PM, 4 Apr, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کے علاوہ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے ارد گرد بھی موسم خشک رہنے کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود ہونے کی توقع ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہ سکتا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ باقی ملک میں موسم خشک اور میدانی علاقے گرم رہے۔

مزیدخبریں