کوئی ملک بہتر پیشکش کرے تو امریکا ٹیرف پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، ٹرمپ

12:27 PM, 4 Apr, 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جن ممالک کو ٹیرف کے حوالے سے پریشانی ہے، وہ امریکا میں اپنی فیکٹریاں لگا کر ٹیرف سے بچ سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک بہتر پیشکش کرے تو امریکا ٹیرف پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹک ٹاک معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی منظوری کے بعد چین کو ٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے، اور وہ اس معاہدے کے قریب ہیں۔

 صدر ٹرمپ نے عالمی امن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا میں امن چاہتے ہیں، اور روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کے نتائج کو مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی حملے جاری ہیں اور ایران ان کی مدد کر رہا ہے، جس پر انہیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

 ٹرمپ نے کہا کہ جب وہ غزہ اور اسرائیل کے مسئلے میں شامل ہوئے تو مغویوں کی رہائی ممکن ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایلون مسک کے بارے میں کہا کہ وہ چند ماہ میں حکومتی مشاورتی کردار چھوڑ سکتے ہیں، لیکن ان کے بعد بھی حکومتی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں