عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح کا رقص، ویڈیو وائرل...لوگوں کا شدید ردعمل

04:33 PM, 3 Sep, 2025

کینیڈا:عاطف اسلم کے کینیڈا میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا، جب ایک خاتون مداح اچانک اسٹیج پر چڑھ گئی اور ناچنا شروع کر دیا۔ اس دوران وہ لپ سنک بھی کرتی رہی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا ہے۔

ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں نے اس حرکت کو "نامناسب" اور "غیر مہذب" قرار دیا ہے۔ کچھ صارفین نے مذاق اُڑاتے ہوئے تبصرے بھی کیے، جبکہ کئی افراد نے کہا کہ یہ سب فنکاروں کی عزت کے خلاف ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، کچھ لوگوں نے عاطف اسلم پر بھی تنقید کی کہ اُنہیں حالیہ دنوں میں والد کے انتقال کے بعد کم از کم کچھ وقت کے لیے پرفارمنس سے کنارہ کشی اختیار کرنی چاہیے تھی۔

مزیدخبریں