پنجاب میں جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا پرانا طریقہ ختم، فوری پابندی لگا دی گئی

12:47 PM, 3 Sep, 2025

لاہور : پنجاب کی حکومت نے جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا پرانا اور روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب سے صوبے کے تمام جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی ہوگی۔

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی کے لیے نئے، صاف اور شفاف قواعد بنائے جائیں گے۔ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکموں کو پابندی پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جنگلات کے تحفظ اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اب نیلامی سے پہلے جنگل کی ویڈیوز اور تصاویر بھی دی جائیں گی تاکہ درختوں کی غیر ضروری کٹائی پر روک لگائی جا سکے۔ پہلے نیلامی کے نام پر درخت بے تحاشا کاٹے جاتے تھے اور پیسہ چند افراد کے ہاتھ میں چلا جاتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں