پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 151 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

11:37 AM, 3 Sep, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس آج 600 سے زیادہ پوائنٹس بڑھ کر 151,777 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے، جو کہ مارکیٹ کی بہتری کی ایک بڑی علامت ہے۔

گذشتہ کاروباری دن میں بھی انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور وہ 150,975 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس تسلسل نے ظاہر کیا ہے کہ سرمایہ کار مارکیٹ میں اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں