چین نے تیار کی دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6G چِپ، انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب

04:13 PM, 3 Sep, 2025

بیجنگ : چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے دنیا کی پہلی ایسی 6G چِپ تیار کر لی ہے جو وائرلیس اسپیکٹرم کی تمام فریکوئنسیز پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس جدید چپ کی بدولت انٹرنیٹ کی رفتار 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جو نہ صرف صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گی بلکہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رابطے کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے چند سیکنڈز میں 50 جی بی کی 8K ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہو جائے گا، جبکہ آن لائن تعلیم، زراعت میں فصلوں کی نگرانی اور دیگر جدید خدمات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ انقلابی کام بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی اور ہانگ کانگ کی سٹی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مشترکہ کوششوں سے انجام دیا ہے، جو چین کی اگلی نسل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

مزیدخبریں