ہنوئی : ویتنام میں سمندری طوفان ’’بوالوئی‘‘ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ اس طوفان کی زد میں آ کر 36 لوگ جان سے گئے، 150 سے زائد زخمی ہوئے اور 20 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ طوفان کی وجہ سے زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے، سکول، دفاتر اور سڑکیں سیلاب کے پانی میں ڈوب گئیں، اور ہزاروں گھروں کی بجلی بند ہو گئی ہے۔
طوفان اور سیلاب نے دو لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ 50 ہزار ایکڑ سے زیادہ زرعی زمین بھی متاثر ہوئی ہے۔ ملکی معیشت کو اس تباہی سے تقریباً 436 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔