بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

10:40 AM, 3 Oct, 2025

شیرانی : بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک موثر انٹیلی جنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتا تھا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جس سے اس کارروائی کی کامیابی واضح ہو گئی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کے لیے ہماری سکیورٹی فورسز کا عزم مضبوط ہے اور ایسے آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں