مقدمہ جوئے کی ایپ کی تشہیر کے خلاف: 17 نومبر کو فرد جرم کی کارروائی

10:26 PM, 3 Nov, 2025

اسلام آباد: جوئے کی ایپ کی تشہیر کے حوالے سے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف "ڈکی بھائی" اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں کیس کی سماعت کی گئی، جہاں ملزمان ڈکی بھائی، عروب جتوئی، اوپی بابا اور سبحان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کی۔ عدالت نے مقدمے کے چالان کی نقول ملزمان کو فراہم کر دیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 17 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ، این سی سی آئی اے نے اس کیس کا چالان عدالت میں جمع کرایا ہے۔

یہ مقدمہ جوئے کی ایپ کی تشہیر کے حوالے سے ہے، جس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی گئی، اور اب اس معاملے میں قانونی کارروائی جاری ہے۔
 
 

مزیدخبریں