مردان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی برطرفی پر سوال اٹھایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی امین کو کیوں نکالا گیا؟ کیا وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کردار ادا کر رہے تھے؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ان کے اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے کیا کیا۔ گورنر کے مطابق، سابق وزیراعلیٰ نئے وزیراعلیٰ کو کرپشن، دہشت گردی اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہیں، انہیں کارکردگی دکھانے کے لیے وقت دینا چاہیے تاکہ وہ صوبے کی بہتری کے لیے کام کر سکیں۔