لاہور: ڈمپر اور ٹرک کی ٹکر سے  4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ،رات 11  سے صبح 7 بجے تک ہی بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت 

06:39 PM, 3 Nov, 2025

لاہور:لاہور میں گزشتہ رات ایک ڈمپر اور ٹرک کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد شہر میں 3500 سی سی یا اس سے زائد گاڑیوں کے دن کے اوقات میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک ہی بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

مزیدخبریں