محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، تعزیت اور سکیورٹی پر بات چیت

11:27 AM, 3 Nov, 2025

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جہاں انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے مرحوم جاوید چٹھہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو ملک کی سکیورٹی صورتحال اور وزارتِ داخلہ کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی سکیورٹی کے حوالے سے اپنی یکجہتی کا عزم ظاہر کیا۔

مزیدخبریں