ون ڈے سیریز : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں

11:18 AM, 3 Nov, 2025

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ چکی ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج بھرپور پریکٹس کریں گی، جہاں پاکستانی ٹیم صبح ساڑھے 11 بجے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوپہر 2 بجے اپنے اپنے سیشنز میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے حال ہی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو، ایک سے اپنے نام کی تھی اور اب وہ ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی کے لیے تیار ہے۔ 

مزیدخبریں