غزہ میں ہونے والی کارروائیوں کے بارے میں امریکہ کو آگاہ رکھا جاتا ہے، اجازت حاصل نہیں کی جاتی، اسرائیل

12:59 PM, 3 Nov, 2025

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بینیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی کارروائیوں کے بارے میں امریکہ کو آگاہ رکھا جاتا ہے مگر ان سے اجازت حاصل نہیں کی جاتی۔ کابینہ اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے کچھ علاقوں میں اب بھی حماس کے ٹھکانے موجود ہیں جنہیں ختم کیا جا رہا ہے، اور رفح و خان یونس میں موجود حماس کی ہلاکت خیز قوتوں کو جلد نشانہ بنایا جائے گا۔

نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اگر کسی نے اسرائیلی فوج پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو نہ صرف حملہ آور بلکہ ان کی تنظیم کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور غزہ میں فوج کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری وہ خود اٹھاتے ہیں اور اسے کسی صورت چھوڑیں گے نہیں۔دوسری طرف حماس نے الزام کیا ہے کہ امریکہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل کی پابندی کروانے میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہا۔

مزیدخبریں