پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان نئی ریل کار کا آغاز کر دیا

09:58 AM, 3 Nov, 2025

لاہور : پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی نئی ریل کار کے ریک کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس تقریب میں ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ نئی بوگیاں خاص طور پر دشوار راستوں پر چلنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ ان بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، طبی امداد کے لیے ضروری ادویات اور صفائی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ سفر زیادہ آرام دہ اور محفوظ بنایا جا سکے۔

افتتاحی تقریب میں عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے مزید ٹرینوں میں بھی اسی طرح کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے تاکہ ہر ممکنہ سہولت مسافروں کو دی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریل کا سفر آج بھی سستا اور محفوظ طریقہ ہے اور ہمارا مقصد ہمیشہ یہ ہے کہ ہم مسافروں کو جلدی اور حفاظت سے ان کی منزل تک پہنچائیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوکو موٹو اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، اور ساتھ ہی ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کی معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

مزیدخبریں