توانائی بحران میں کمی کی امید؛ کراچی پورٹ پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑی کھیپ کی ترسیل شروع

05:37 PM, 3 May, 2026

کراچی: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کراچی پورٹ پر بحری جہازوں کی آمد کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ خام تیل اور پٹرول سے لدے جہاز بندرگاہ پر پہنچ چکے ہیں، جس سے قومی ذخائر پر دباؤ کم ہوگا۔بحری جہاز ایم ٹی شالیمار 73 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر بندرگاہ پر لنگر انداز ہو رہا ہے، جو مقامی ریفائنریز کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
 ایم ٹی لیان گوئی ہو 55 ہزار میٹرک ٹن پٹرول جبکہ ایم ٹی خیرپور 45 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل کی کھیپ پہنچا رہے ہیں۔بندرگاہ حکام کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید آئل ٹینکرز کی آمد متوقع ہے، جس کے لیے برتھنگ پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات کی بروقت آمد سے مارکیٹ میں سپلائی مستحکم رہے گی اور قلت کا خدشہ ختم ہو جائے گا۔

مزیدخبریں