لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان آج ہونے والے مقابلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
انتظامیہ نے اسٹیڈیم کے باہر 'ہاؤس فل' کے بورڈز لگا دیے ہیں، جبکہ ہزاروں شائقین اب بھی ٹکٹ کی تلاش میں اسٹیڈیم کے چکر کاٹ رہے ہیں۔