لاہور کی شاہراہوں پر ٹرافی کا راج: بابر اعظم اور مارنس لبوشین کی ڈبل ڈیکر بسوں میں ریس، فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

03:39 PM, 3 May, 2026

لاہور:پی ایس ایل 11 کے فائنل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور کنگزمین کے قائد مارنس لبوشین پی ایس ایل ٹرافی کو لاہور کی روایتی ڈبل ڈیکر بس میں لے کر شہر کی سیر پر نکل پڑے۔
 اس موقع پر دونوں کپتانوں نے نہ صرف ٹرافی کے ہمراہ یادگار فوٹو شوٹ کروایا بلکہ خوشگوار موڈ میں علامتی طور پر بسوں کی ریس بھی لگائی، جس نے شہریوں اور کرکٹ مداحوں کے دل جیت لیے۔
فوٹو شوٹ کے دوران بابر اعظم کا کہنا تھا کہ "ٹرافی جیتنا میرا خواب ہے، ہم فائنل کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔" جبکہ مارنس لبوشین نے کہا کہ "ہم ٹف کرکٹ کھیل کر فائنل تک پہنچے ہیں اور اب نظریں صرف ٹرافی پر ہیں۔

مزیدخبریں