لاہور تیار، میدان سج گیا: پی ایس ایل 11 کے فائنل میں زلمی اور کنگز مین کا جوڑ، ٹرافی پر کس کا نام ہوگا؟

09:35 AM, 3 May, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 11ویں سیزن کا سب سے بڑا معرکہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لڑا جائے گا۔ دفاعی عزم کے ساتھ میدان میں اترنے والی پشاور زلمی اور اس ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین حریف حیدرآباد کنگز مین کے درمیان فائنل مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں آج آمنے سامنے ہیں۔ جہاں پشاور زلمی کے پاس بڑے میچوں کا تجربہ ہے، وہیں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم اپنے شاندار تسلسل کی بدولت پہلی بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہے۔ شائقینِ کرکٹ کو امید ہے کہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ایک ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
میچ شروع ہونے سے قبل لاہور کا آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھے گا۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے ایک عظیم الشان اختتامی تقریب کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے جس میں     نامور فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔    ٹیکنالوجی اور لیزر شو کا خصوصی استعمال کیا جائے گا۔    آتش بازی کے ذریعے فائنل کے آغاز کا اعلان ہوگا۔
فائنل کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں میلے کا سماں ہے۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شائقین پرامن ماحول میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مزیدخبریں