بیٹے کے خیالات نے ملائیکہ اروڑا کو حیرت اور سوچ میں ڈال دیا

12:09 AM, 3 May, 2026

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے بیٹے ارہان خان کے مستقبل سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا شادی اور بچوں کی ذمہ داریوں میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ملائیکہ اروڑا نے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ارہان اکثر ان سے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتا ہے اور زندگی کو ایک مختلف انداز سے دیکھتا ہے۔

52 سالہ اداکارہ، جو اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، نے بتایا کہ ان کا بیٹا ان کے بہت قریب ہے اور اکثر سنجیدہ موضوعات پر اپنی رائے بھی دیتا رہتا ہے۔

ملائیکہ اروڑا کے مطابق ارہان خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ شادی کے بندھن میں نہیں بندھنا چاہتا اور اسی لیے دادی بننے کی امید بھی نہ رکھی جائے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ارہان کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں آلودگی اور ماحولیاتی مسائل اس قدر بڑھ چکے ہیں تو وہ نئی نسل کو اس ماحول میں لانے پر غور نہیں کر سکتا۔ یہ بات سن کر وہ ابتدا میں حیران ہوئیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے بیٹے کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی سوچ اور انتخاب کا احترام کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں خوش رہے۔
 
 
 

مزیدخبریں