پی ایس ایل10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

08:05 PM, 3 May, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کر رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی سلمان علی آغا کے حوالے ہے۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں سات سات میچز کھیلے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔

مزیدخبریں