بھارت :فلم "Loveyapa" کی اسکریننگ کے لیے منعقدہ ایک تقریب اُس وقت دلچسپی کا مرکز بن گئی جب اداکارہ شاروری واگھ اپنی بہن کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔ تقریب میں شوبز کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
فوٹوگرافی سیشن کے دوران، شاروری واگھ مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوانے کے بعد جیسے ہی پلٹیں، تو ان کے پیچھے موجود اُن کی بہن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور زمین پر گر گئیں۔ اگرچہ وہ فوراً سنبھل گئیں، لیکن یہ منظر کیمرے میں محفوظ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ نے اس واقعے کو "گلیمر کی حقیقت" قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے "Loveyapa" کی اسکریننگ کو سراہتے ہوئے تقریب کو یادگار قرار دیا۔