نئی دہلی: بھارت میں ایک دلچسپ اور انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر چھا گیا، جس میں ایک بیل سڑک کنارے کھڑی سکوٹر پر چڑھنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ مضحکہ خیز ویڈیو لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے اور صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر رہی ہے۔
ویڈیو میں بیل پہلے عام انداز میں سکوٹر کے پاس سے گزرتا ہے، لیکن چند لمحوں بعد واپس آ کر سکوٹر کی سیٹ پر اپنے اگلے پاؤں رکھ دیتا ہے، جیسے وہ گاڑی چلانے کی تیاری کر رہا ہو۔ یہ سارا منظر سڑک پر نصب ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوا، جس کے بعد یہ کلپ انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
ویڈیو پر دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا: "یہ بیل تو ریس کے لیے تیار ہے!" جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا، "کم از کم ہیلمیٹ ہی پہن لیتا!"
یہ ویڈیو دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کر رہی ہے بلکہ خوب ہنسا بھی رہی ہے، اور لوگ اسے تفریح کا زبردست ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔