تربت میں ڈکیتی واردات، ڈاکو بینک سے نقدی لے کر فرار

06:24 PM, 3 May, 2025

تربت: بلوچستان کے علاقے تربت کے مصروف ترین بازار میں ایک بینک کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب بھاری اسلحے سے لیس افراد نے عملے کو یرغمال بنا کر بینک میں موجود رقم لوٹ لی۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے کیش تھیلوں میں بھری اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ پوری واردات انتہائی منظم انداز میں انجام دی گئی، جس کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹی گئی رقم کی درست تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیشی عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر دی ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اس واردات نے مقامی آبادی کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

مزیدخبریں