پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی حریف کو شکست دے دی

05:37 PM, 3 May, 2025

تھائی لینڈ: پروفیشنل باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کے شہیر آفریدی نے بھارت کے رجوت سنگھ کو چوتھے راؤنڈ میں شکست دے دی۔

 رجوت سنگھ اپنے کیریئر میں اب تک آٹھ مقابلے جیت چکے تھے اور ناقابل شکست سمجھے جا رہے تھے۔

شہیر آفریدی کی اس کامیابی کے بعد انہیں عالمی باکسنگ رینکنگ میں ٹاپ 50 فائٹرز میں شامل کر لیا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

یہ فائٹ ایک سخت مقابلے کے بعد ختم ہوئی، جس میں شہیر آفریدی نے اپنے حریف کو تکنیکی مہارت سے قابو میں رکھا اور آخرکار فتح اپنے نام کی۔

مزیدخبریں