پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی سیاست گرم، کانگریس نے بالاکوٹ حملے کا ثبوت مانگ لیا

03:04 PM, 3 May, 2025

نئی دہلی:  پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بی جے پی اور کانگریس میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔ کانگریس رہنما سردار چرن جیت چنی نے 2019 کے بالاکوٹ حملے کو "سیاسی ڈرامہ" قرار دیتے ہوئے اس کے ثبوت مانگ لیے۔

بی جے پی نے کانگریس پر دشمن کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کر دیا، جبکہ کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرجیکل سٹرائکس کے شواہد قوم کے سامنے لائے جائیں۔

فالس فلیگ واقعے پر سوالات بڑھتے جا رہے ہیں کہ کشمیر جیسے حساس علاقے میں، جہاں فوج کی بھاری نفری تعینات ہے، وہاں ایسی کارروائیاں کیسے ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں